Font by Mehr Nastaliq Web
Ghulam Ahmad Gilimi's Photo'

غلام احمد گلیمی

حیدرآباد, بھارت

محدث، مفسر، صوفی بزرگ، مصنف اور ممتاز نعت گو عالمِ دین تھے۔

محدث، مفسر، صوفی بزرگ، مصنف اور ممتاز نعت گو عالمِ دین تھے۔

غلام احمد گلیمی کا تعارف

تخلص : 'گلیمی'

اصلی نام : غلام احمد

پیدائش :حیدرآباد, تلنگانہ

محدث، مفسر، صوفی بزرگ اور ممتاز عالمِ دین شاہ غلام احمد گلیمی اپنے عہد کی ایک ہمہ جہت علمی و روحانی شخصیت تھے، آپ نے دینی علوم میں گہری بصیرت حاصل کی اور مولوی فاضل، منشی فاضل اور ادیب فاضل جیسے علمی ڈگریاں حاصل کیں، تفسیر، حدیث، تصوف، فقہ اور نعتیہ ادب میں آپ کی خدمات نہایت نمایاں ہیں، آپ کی تصانیف میں کنزِ معانی (تفسیرِ سورۂ فاتحہ)، مقاصدِ بیعت، کلمۂ طیبہ، جوازِ سماع، تعبیر الرویا، ظہورِ نور، تجلیات، لمعات، انوارِ ذات، مصباح الحرم در مدحتِ نبی کریم، احکام الاسلام، ارشاداتِ غوثیہ، الصوم اور التہلیل شامل ہیں، جو ان کے وسیع علمی مطالعہ، عشقِ رسول اور روحانی فکر کی آئینہ دار ہیں، شاہ غلام احمد گلیمی نے اپنی علمی و تصنیفی خدمات کے ذریعے عوام کی دینی و روحانی رہنمائی فرمائی اور سلسلۂ قادریہ و چشتیہ کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے