Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

غلام قادر گرامیؔ

1886 | حیدرآباد, بھارت

غلام قادر گرامیؔ کا تعارف

تخلص : 'گرامی'

اصلی نام : غلام قادر

پیدائش :پنجاب

وفات : تلنگانہ, بھارت

مولانا غلام قادر گرامیؔ (پیدائش: 1856ء — وفات: 26 مئی 1927ء) برصغیر کے ایک معروف اور ممتاز فارسی شاعر تھے، آپ کا اصل نام شیخ غلام قادر اور والد کا نام شیخ سکندر بخش تھا، تخلص "گرامی" کیا کرتے تھے، وطن ہشیار پور (مشرقی پنجاب) تھا، آپ کو خیام اور نظیری کے ہم پلہ سمجھا جاتا ہے، گرامیؔ نے مختلف اوقات میں مختلف شاہی درباروں سے بطور "ملک الشعرا" منسلک ہو کر ادبی خدمات انجام دیں۔
برصغیر کے کئی معروف شعرا آپ کے شاگرد تھے، جن میں حفیظؔ جالندھری کا نام بھی شامل ہے، آپ کی شاعری میں فلسفہ، معرفت اور معاشرتی موضوعات کی گہری جھلکیاں ملتی ہیں، آپ کی وفات کے بعد بھی آپ کی شاعری اور ادبی خدمات کا اثر کئی نسلوں تک رہا۔

موضوعات

Recitation

بولیے