غلام شبیر وارثی کا تعارف
غلام شبیر کی پیدائش 1953ء میں ضلع جونپور کے موضع گتون میں ہوئی، ابتدائی تعلیم گاؤں کے پرائمری اور مڈل اسکول میں حاصل کی، بعدازاں قصبہ ضلع جونپور سے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی تکمیل 1972ء میں کی، گھریلو تنگ دستی کے باعث اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ آگے نہ بڑھ سکا اور معاش کے لیے خانقاہوں میں قوالی پڑھنے کا آغاز کیا، جو ذریعۂ روزگار بن گیا، شعرو شاعری کا شوق ہائی اسکول ہی سے پروان چڑھا اور آج تک کوششوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔