Font by Mehr Nastaliq Web
Gulshan Barelvi's Photo'

گلشن بریلوی

1937 | بریلی, بھارت

بریلی کے شاعر تھے، بی۔اے تک تعلیم حاصل کی، 1972ء میں شاعری کا آغاز کیا اور کرشن بہاری نور سے تلمذ حاصل کیا۔

بریلی کے شاعر تھے، بی۔اے تک تعلیم حاصل کی، 1972ء میں شاعری کا آغاز کیا اور کرشن بہاری نور سے تلمذ حاصل کیا۔

گلشن بریلوی کا تعارف

تخلص : 'گلشن'

اصلی نام : رمیش نرائن سکسینہ

پیدائش : 19 Nov 1937 | بریلی, اتر پردیش

گلشن بریلوی کا اصل نام رمیش نرائن سکسینہ تھا، وہ وجے نرائن سکسینہ کے صاحبزادے تھے اور 19 نومبر 1937ء کو بریلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے بی۔ اے تک تعلیم حاصل کی، شعر و سخن سے فطری لگاؤ انہیں کم سنی ہی سے تھا، تاہم باقاعدہ شاعری کا آغاز 1972ء میں کیا، شاعری کی باقاعدہ تربیت کے لیے انہوں نے کرشن بہاری نور سے شرفِ تلمذ حاصل کیا، جس سے ان کے شعری ذوق کو فنی پختگی اور ادبی سلیقہ نصیب ہوا، بعد ازاں لکھنؤ کو اپنا مسکن بنایا اور وہیں کی ادبی و تہذیبی فضا میں اپنی شعری شناخت مستحکم کی۔

موضوعات

Recitation

بولیے