گیان چند منصور کا تعارف
قیس جالندھری کے فرزندِ اکبر گیان چند منصور نے شاعری کا ذوق ورثے میں پایا تھا، وہ لالہ لکشمی چند نسیم کے شاگردِ فارغ الاصلاح تھے اور 1926ء میں قصبہ لبی کلاں، ہشیارپور، میں پیدا ہوئے، پنجاب نیشنل بینک میں بحیثیت منیجر ملازمت کی اور ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد لدھیانہ میں سکونت اختیار کی، منصور نسیمی نے بچپن ہی میں اپنے والد سے پیامِ مشرق، گلستان، بوستان اور مثنوی معنوی کا مطالعہ کیا، جس سے ان کے شعری ذوق کی ابتدائی تربیت ہوئی، شعر کہنے کا سلیقہ انہیں فطری طور پر حاصل تھا اور ابتدا ہی سے خوب صورت اشعار کہتے تھے، اردو کے علاوہ ہندی اور پنجابی میں بھی فکرِ سخن کرتے رہے، نعت گوئی میں اپنے والد کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ان تمام جزئیات کا پورا لحاظ رکھتے تھے جو ایک اچھے نعت گو کے لیے باعثِ افتخار سمجھی جاتی ہیں، ان کے دو شعری مجموعے دار و رسن اور نعرۂ حق شائع ہوئے۔