Font by Mehr Nastaliq Web
Hadi Machhli Shahri's Photo'

ہادی مچھلی شہری

1890 - 1961 | مچھلی شہر, بھارت

جلیل مانکپوری کے شاگرد، فارسیات کے ماہر اور اردو و فارسی کے ممتاز شاعر و محقق تھے۔

جلیل مانکپوری کے شاگرد، فارسیات کے ماہر اور اردو و فارسی کے ممتاز شاعر و محقق تھے۔

ہادی مچھلی شہری کا تعارف

تخلص : 'ہادی'

اصلی نام : سید محمد ہادی

پیدائش :مچھلی شہر, اتر پردیش

وفات : مچھلی شہر, اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : جلیل مانک پوری (مرشد)

ہادی مچھلی شہری اپنے عہد کے ان جلیل القدر اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اردو اور فارسی زبان و ادب کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا، وہ ایک علمی و دینی خانوادے کے چشم و چراغ تھے، ان کے والدِ گرامی مولانا سید عبدالرزاق شاکرؔ مرزا غالب کے مخصوص اور معتمد تلامذہ میں شمار ہوتے تھے، خانوادۂ ہادی نسباً ساداتِ جعفری زینبی سے تعلق رکھتا تھا، جس کی وجہ سے ان کے مزاج میں علمی شرافت، دینی وقار اور تہذیبی رفعت ابتدائی عمر ہی سے نمایاں تھی۔
ہادی مچھلی شہری نے فارسی اور عربی علوم کی تحصیل نہایت مستند اساتذہ کے زیرِ سایہ کی، ابتدائی درسِ فارسی و عربی مولانا حافظ احمد حسن مچھلی شہری سے حاصل کیا، جب کہ بعد ازاں مولانا مظہر حسین سنبھلی کی علمی صحبت سے فیضیاب ہوئے، ان بزرگ اساتذہ کی تربیت نے ان کے علمی ذوق کو جلا بخشی، تاہم انہوں نے محض موروثی اور روایتی تعلیم پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ذاتی مطالعے، تحقیق اور مسلسل علمی ریاضت کے ذریعے فارسیِ جدید پر بھی کامل دسترس حاصل کی۔ 
شعر و ادب سے ان کی فطری مناسبت ابتدا ہی سے تھی، چنانچہ 1910ء کے لگ بھگ انہوں نے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنے عہد کے ادبی حلقوں میں ممتاز ہونے لگے، اصلاحِ سخن کے لیے انہوں نے جلیل مانکپوری کے زانوئے تلمذ میں بیٹھنے کا شرف حاصل کیا، جلیل کی تربیتِ شعری نے ان کے کلام کو فکری گہرائی، فنی پختگی اور زبان و بیان کی لطافت عطا کی، ان کی شخصیت علم و ادب، تہذیب و شرافت اور روایت و تجدد کا حسین امتزاج تھی، وہ زبان و ادب کے محقق، فارسیات کے ماہر اور شاعری کے صاحبِ طرز سخن ور تھے، جن کی علمی و ادبی خدمات آج بھی اہلِ ذوق کے لیے سرمایۂ افتخار کی حیثیت رکھتی ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے