حاجی گل محمد خاں کا تعارف
حاجی گل محمد خاں رامپور کے رہنے والے تھے، اصحابِ تذکرہ و تکملۃ الشعرا ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ وہ رامپور کا ایک نوجوان تھا، جو نہایت پرہیزگار، دیندار اور متقی تھا، اگرچہ وہ شاعری میں نو آموز تھا، لیکن اس کے باوجود اس کی طبیعت نہایت خوش گو تھی، اس نے اپنا ایک دیوان بھی مرتب کر لیا تھا، وہ نہایت سنجیدہ، فہیم اور نیک باطن شخصیت کے حامل تھے، بعد ازاں وہ حجازِ مقدس تشریف لے گئے اور وہیں مکہ میں ان کا انتقال ہوا، حاجی گل محمد خاں فارسی زبان میں شاعری کرتے تھے، ان کی ایک تصنیف "شرح مکاتبات علامی " رضا لائبریری میں محفوظ ہے۔