حکیم صدیق احمد کا تعارف
حکیم شیخ صدیق احمد شیخ علی احمد کے فرزند، مرادآباد کے قصبہ چندولی کے معزز اور علمی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے، آپ پیشۂ طب سے وابستہ تھے اور اپنے قصبے میں ایک معروف مطب چلاتے تھے، جہاں اپنی طبی مہارت، حسنِ اخلاق اور خدمتِ خلق کے باعث عوام میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، فطری ذہانت، غیر معمولی ذکاوت، بلند استعداد اور خداداد شعری صلاحیت نے آپ کو اپنے عہد کے ممتاز اہلِ قلم میں نمایاں مقام عطا کیا، آپ قادرالکلام، پختہ مشق اور صاحبِ اسلوب شاعر تھے، آپ کا خاندان بھی علم و فضل کا گہوارہ تھا، آپ کے والد اور چچا علمی وجاہت، دینی بصیرت اور ادبی ذوق کے حامل تھے جن کے اثرات آپ کی شخصیت اور علمی و ادبی زندگی میں نمایاں طور پر جلوہ گر ہوئے۔