حارث محاسبی
صوفی اقوال 23
چند ایسی خصلتیں ہیں جن پر عمل کرنے سے آدمی بزرگ ہو جاتا ہے، اول سچ یا جھوٹ پر خدا کی قسم نہ کھائے، دوم جھوٹ کبھی نہ بولے، سوم وعدہ خلافی نہ کرے، چہارم کسی پر لعنت نہ کرے، پنجم کسی کے حق میں بد دعا نہ کرے ورنہ خدا اس کا بدلہ لے گا، ششم ظاہر اور باطن میں گناہ کا قصد نہ کرے، ہفتم اپنی تکلیف کا بوجھ دوسرے پر نہ ڈالے، ہشتم لوگوں سے امید یا طمع نہ رکھے اور خدا پر نظر رکھے، نہم تکبر اور فخر و غرور نہ کرے اور کسی کو حقیر نہ جانے اور دہم کسی پر اتہام کفر و شرک نہ لگائے۔