Font by Mehr Nastaliq Web
Hazim Hassan's Photo'

حازم حسان

1959 | دہلی, بھارت

معاصر اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، معلم اور فیضان اکیڈمی کے بانی ہیں، "اشعاعِ آیاتِ قرآنیہ"، "نغمۂ سروش" اور "سبز پیڑوں کے سائے" آپ کی نمایاں تصانیف ہیں۔

معاصر اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، معلم اور فیضان اکیڈمی کے بانی ہیں، "اشعاعِ آیاتِ قرآنیہ"، "نغمۂ سروش" اور "سبز پیڑوں کے سائے" آپ کی نمایاں تصانیف ہیں۔

حازم حسان کا تعارف

تخلص : 'حسان'

اصلی نام : حازم حسان

پیدائش : 28 Aug 1959 | کشن گنج, بہار

معاصر اردو ادب کے افق پر حازم حسان ایک ایسی علمی و ادبی شخصیت کے طور پر جلوہ گر ہیں جنہوں نے شعر و ادب، تعلیم و تربیت اور دینی و فکری خدمات کے میدان میں اپنی مستقل شناخت قائم کی ہے، آپ 28 اگست 1959ء کو کشن گنج میں پیدا ہوئے، علمی و ادبی ماحول میں پرورش پانے کے باعث بچپن ہی سے علم و فن سے گہری وابستگی پیدا ہوئی، جس نے آگے چل کر آپ کی شخصیت کو ایک صاحبِ فکر شاعر، ادیب اور معلم کی صورت عطا کی۔
صوفی محمد حسان کے والدِ گرامی محمد سلیمان اپنے عہد کے ممتاز شاعروں میں شمار ہوتے تھے، ان کی علمی و شعری روایت نے حازم حسان کی فکری و ادبی تربیت میں بنیادی کردار ادا کیا، شعری میدان میں حازم حسان نے متعدد قابلِ قدر تصانیف یادگار چھوڑی ہیں، ان کا منظوم مجموعہ ’’اشعاعِ آیاتِ قرآنیہ‘‘ (2020ء) قرآنی تعلیمات کے شعری اظہار کی ایک عمدہ مثال ہے، جبکہ ’’نغمۂ سروش‘‘ (2014ء) ان کی شعری بصیرت، فنی لطافت اور جمالیاتی احساسات کا آئینہ دار ہے، نثر کے میدان میں ان کی کتاب ’’سبز پیڑوں کے سائے‘‘ (2014ء) ان کے مشاہدات، فکری تأملات اور ادبی ذوق کی ترجمان ہے۔
تدریس آپ کا محبوب مشغلہ اور میدانِ خدمت رہا ہے، آپ نے مختلف درسگاہوں میں تدریسی فرائض انجام دے کر نسلِ نو کی علمی و اخلاقی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا، اسی جذبۂ خدمت کے تحت آپ نے فیضان اکیڈمی کے نام سے ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا اور اس کی نگرانی و سرپرستی کے ذریعے علاقے میں فروغِ تعلیم کی قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ کی شخصیت علم، ادب، تصوف اور تعلیم کے ان روشن اوصاف کا مرقع ہے جن کی بدولت وہ اپنے حلقۂ اثر میں احترام و اعتماد کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، ان کی ادبی و تعلیمی کاوشیں نہ صرف ان کے ذاتی ذوق و شوق کی آئینہ دار ہیں بلکہ معاشرے کی فکری و اخلاقی تعمیر میں بھی مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے