حاذق برہان پوری کا تعارف
تخلص : 'حاذق'
اصلی نام : فخرالدین
پیدائش :برہان پور, مدھیہ پردیش
رشتہ داروں : صابر برہان پوری (مرشد), شمشاد لکھنوی (مرشد), عاشق مصطفیٰ آبادی (مرشد)
حاذق برہان پوری کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھا، وہ اردو شعر و ادب کے سنجیدہ مزاج شاعر تھے جنہوں نے اپنی ادبی صلاحیتوں کے بل پر اہلِ علم و ادب میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا، ان کی ادبی کاوشوں میں "بستانِ حاذق" کو خاص اہمیت حاصل ہے جو ان کے شعری ذوق اور فکری بصیرت کی نمائندہ تصنیف ہے، حاذق کو سخن کی تربیت دو ممتاز اساتذۂ فن سے حاصل ہوئی، آپ بقا غازی پوری کے تلمیذ رہے اور شمشاد لکھنوی سے بھی کسبِ فیض کیا، ان بزرگ اساتذہ کی صحبت اور اصلاح نے ان کے کلام کو فنی پختگی، زبان کی شائستگی اور فکری گہرائی عطا کی، ان کی شاعری میں کلاسیکی روایت کا رنگ بھی نمایاں ہے اور اخلاقی و روحانی اقدار کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔