Font by Mehr Nastaliq Web
Hilal Sivharvi's Photo'

ہلال سیوہاروی

1928 - 2012 | بجنور, بھارت

ترقی پسند فکر کے ممتاز شاعر تھے، سماجی ناانصافی، طبقاتی استحصال اور محنت کش طبقے کے مسائل ان کی شاعری کا مرکزی موضوع رہے، جبکہ سنجیدہ اور طنزیہ دونوں اسالیب میں انہوں نے اپنی منفرد شناخت قائم کی۔

ترقی پسند فکر کے ممتاز شاعر تھے، سماجی ناانصافی، طبقاتی استحصال اور محنت کش طبقے کے مسائل ان کی شاعری کا مرکزی موضوع رہے، جبکہ سنجیدہ اور طنزیہ دونوں اسالیب میں انہوں نے اپنی منفرد شناخت قائم کی۔

ہلال سیوہاروی کا تعارف

تخلص : 'ہلال'

اصلی نام : حبیب الرحمن

پیدائش : 15 Jan 1928 | اتر پردیش

وفات : 15 Nov 2012

ہلال سیوہاروی کا اصل نام قاضی حبیب الرحمٰن تھا، آپ کی ولادت 15 جنوری 1928ء کو بجنور کے قصبہ سیوہارہ میں ہوئی، آپ ایک ایسے علمی و ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے جس میں شعر و سخن کی روایت نسلاً بعد نسلٍ جاری و ساری تھی، آپ کے والد قاضی فضلِ حق اپنے وقت کے صاحبِ ذوق شخص تھے، جبکہ آپ کے پردادا قاضی ظہورالحق فارسی و اردو زبان کے ممتاز شعرا میں شمار کیے جاتے تھے، اس طرح ہلال سیوہاروی کو شعری ذوق اور ادبی مزاج وراثت میں ملا تھا، بچپن ہی سے اگرچہ آپ کا رجحان رسمی تعلیم کی طرف زیادہ نہ تھا اور آپ نے محض تیسری جماعت تک تعلیم حاصل کی، تاہم گھر کے ادبی ماحول اور سیوہارہ کی علمی و شعری فضا نے آپ کے ذوقِ مطالعہ کو بیدار رکھا، ہلال سیوہاروی کے مزاج میں زمانے کی تیز رفتار تبدیلیوں سے عدم اطمینان اور سماجی ناہمواریوں سے گہری بے زاری پائی جاتی تھی، وہ طبقاتی تفریق، معاشی استحصال اور سماجی ظلم و جبر کے سخت ناقد تھے، محنت کش انسانوں کو تپتی دھوپ میں دو وقت کی روٹی کے لیے جد و جہد کرتے دیکھ کر ان کا حساس دل بے چین ہو اٹھتا تھا، یہی احساسِ درد ان کے شعری شعور کی بنیاد بنا اور انہوں نے محسوس کیا کہ شاعری کو محض اظہارِ فن نہیں بلکہ ایک سماجی فریضہ بھی ہونا چاہیے، چنانچہ انہوں نے اپنے عہد کے فرسودہ اور استحصالی نظام کے خلاف آواز بلند کرنے کو اپنی شاعری کا مقصد بنا لیا، ہلال سیوہاروی کی شاعری میں مقصدیت اور سماجی شعور کے ساتھ ساتھ فنی رنگا رنگی بھی نمایاں ہے، وہ سیاسی و سماجی موضوعات کو کبھی سنجیدہ لہجے میں اور کبھی طنز و مزاح کے پیرائے میں بیان کرتے تھے، اس طرح ان کی شاعری میں فکر و فن کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے جو انہیں اپنے عہد کے نمائندہ شعرا میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے، ہلال سیوہاروی نے 15 نومبر 2012ء کو وفات پائی۔

موضوعات

Recitation

بولیے