Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

حلم آغائی

حیدرآباد, بھارت

ٹھمریاں کہنے والا ایک حیدرآبادی شاعر

ٹھمریاں کہنے والا ایک حیدرآبادی شاعر

حلم آغائی کا تعارف

تخلص : 'حلمؔ'

اصلی نام : جمال الدین احمد خان

پیدائش :حیدرآباد, تلنگانہ

وفات : تلنگانہ, بھارت

نواب محمد جمال الدین خان صادق جنگ کا تخلص حِلم ہے۔ ان کی نسبت سلسلہ ابوالعُلائیہ سے تھی اس لئے حِلم ابوالعُلائی کہلائے۔ آپ کا مولد و مسکن حیدرآباد تھا۔ حِلم آغائ ابوالعُلائی کی ٹھمریاں آج بھی سامع کی روح پر بے خودی اور وجدانی کیفیتیں پیدا کردیتی ہیں۔ ان کی ٹھمریوں کا مجموعہ پیت کی ریت بہت مشہور ہے۔ حِلم ابوالعُلائی کی ٹھمریاں جب مجالس سماع میں سنی جاتی ہیں تو مجلس کا رنگ کچھ اور ہی ہوجاتا ہے۔ نواب فصاحت جنگ بہادر حافظ جلیل حسن جلیل حِلم آغائ ابوالعُلائی کی کتاب "پیت کی ریت" پر اپنی تقریظ میں لکھتے ہیں کہ "میں نے پیت کی ریت کو دلچسپی سے دیکھا اور اس کے رسیلے مضامین سے لطف بے اندازہ اٹھایا۔ اس مجموعے میں ڈیڑھ سو سے زائد ٹھمریاں تقریباً ہر راگنی میں موجود ہے۔ موصوف موسیقی کا علم رکھتے ہیں۔ جناب حِلم کی یہ تصنیف ہراعتبار سے بہت لطیف اور قابل قدر ہے"۔ (پیت کی ریت)

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے