Font by Mehr Nastaliq Web
Ilyas Alvi Shadab's Photo'

الیاس علوی شاداب

1940 - 1981 | بارہ بنکی, بھارت

آپ غزل، نعت اور منقبت کے ممتاز شاعر تھے، فلسفہ، نجوم، خطاطی اور موسیقی سے بھی دلچسپی رکھتے تھے۔

آپ غزل، نعت اور منقبت کے ممتاز شاعر تھے، فلسفہ، نجوم، خطاطی اور موسیقی سے بھی دلچسپی رکھتے تھے۔

الیاس علوی شاداب کا تعارف

تخلص : 'شاداب'

اصلی نام : الیاس علوی

پیدائش :بارہ بنکی, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

الیاس علوی شادابؔ حکیم محمد عباس کے گھر بھٹوامئو، بارہ بنکی میں 25 جولائی 1940ء کو پیدا ہوئے، بچپن ہی میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے باعث ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت ان کے بڑے بھائی اختر حسین علوی کے زیرِ سایہ انجام پائی، یوں ابتدائی عمر ہی سے انہیں ایک ذمہ دار اور فکری ماحول میسر آیا، جس نے ان کی شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کیا، ان کے نانا میر باسط جو داغ دہلوی کے شاگرد تھے وہ علمی و ادبی ذوق کے حامل تھے، اسی نسبت سے گھر کا ادبی ماحول پہلے ہی سے شعر و سخن سے معمور تھا، خود ان کے والد بھی شعر و ادب سے گہرا شغف رکھتے تھے، جس کے اثرات شاداب کی شخصیت اور ذہنی تشکیل پر نمایاں طور پر مرتب ہوئے، انہوں نے اپنے نانا کے کتب خانے سے بھرپور استفادہ کیا جس نے ان کے ذوقِ مطالعہ اور فکری استعداد کو جلا بخشی اور انہیں ادبی دنیا سے قریب تر کر دیا، شاداب کو فلسفہ، نجوم اور موسیقی سے خصوصی دلچسپی تھی، انہوں نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز غزل گوئی سے کیا، تاہم بعد ازاں اردو شاعری کی تقریباً تمام اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی، نعت گوئی اور منقبت نگاری میں بھی ان کا حصہ نمایاں رہا، زندگی کے آخری ایام میں وہ موذی مرض کینسر میں مبتلا ہوگئے اور بالآخر 8 اگست 1981ء کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہو کر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

موضوعات

Recitation

بولیے