Font by Mehr Nastaliq Web
Jalaluddin Maqsood Alam's Photo'

جلال الدین مقصود عالم

1594 - 1649 | احمد آباد, بھارت

سترہویں صدی کے ممتاز عالمِ دین، صوفی اور فارسی شاعر تھے، فارسی شاعری میں رضا تخلص اختیار کرتے تھے، شاہ جہاں نے آپ کی علمی فضیلت کے اعتراف میں انہیں صدرالصدور کے منصب پر فائز کیا۔

سترہویں صدی کے ممتاز عالمِ دین، صوفی اور فارسی شاعر تھے، فارسی شاعری میں رضا تخلص اختیار کرتے تھے، شاہ جہاں نے آپ کی علمی فضیلت کے اعتراف میں انہیں صدرالصدور کے منصب پر فائز کیا۔

جلال الدین مقصود عالم کا تعارف

تخلص : 'رضا'

اصلی نام : مقصود عالم

پیدائش :احمد آباد, گجرات

وفات : گجرات, بھارت

سید جلال الدین کے والد کا نام سید محمد مقصود عالم تھا، وہ اپنے عہد کے ایک بزرگ، زاہد، عالمِ دین اور فارسی زبان کے صاحبِ دیوان شاعر تھے، جلال الدین کی ولادت 15 جمادی الثانی 1003ھ کو ہوئی، آپ نے کم سنی ہی میں غیر معمولی علمی استعداد کا مظاہرہ کیا اور صرف گیارہ برس کی عمر میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر لی، ابتدائی تعلیم آپ نے مولانا حسین شیبانی سے حاصل کی جو آپ کے والدِ بزرگوار کے بھی استاد تھے، بعد ازاں آپ نے شیخ عبدالعزیز کے حلقۂ تلامذہ میں شمولیت اختیار کی جو آپ کے والد کے شاگرد اور مرید بھی تھے، اس طرح آپ نے علومِ دینیہ اور معارفِ باطنیہ میں کمال حاصل کیا، جلال الدین اپنی علمی و دینی مصروفیات اور ذمہ داریوں کے باوجود کتابت کا شوق رکھتے تھے، آپ کی علمی فضیلت اور ادبی صلاحیتوں کا چرچا دور دور تک پہنچا، چنانچہ والد کی زندگی ہی میں شاہی دربار سے وابستہ ہوگئے، مغل بادشاہ شاہ جہاں آپ کی علمی قابلیت، تقویٰ اور بصیرت سے بے حد متاثر تھا، اسی لیے آپ کو منصبِ جلیل صدرالصدور پر فائز کیا، جلال الدین کو شاعری سے بھی خاص ذوق تھا، فارسی زبان میں شعر کہتے تھے اور شعری دنیا میں رضا تخلص اختیار کیا، ان کی شاعری میں علمی گہرائی، صوفیانہ رنگ اور فکری پختگی نمایاں تھی، 20 ربیع الثانی 1059ھ کو آپ کا انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے