Font by Mehr Nastaliq Web
Jameel Mazhari's Photo'

جمیل مظہری

1904 - 1979 | پٹنہ, بھارت

اردو کے ممتاز شاعر، مرثیہ نگار اور ماہرِ فارسی تھے، وحشت کلکتوی کے شاگرد رہے اور بعد ازاں پٹنہ یونیورسٹی میں اردو و فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے، ان کے معروف شعری مجموعوں میں "عرفانِ جمیل"، "فکرِ جمیل" اور "وجدانِ جمیل" شامل ہیں۔

اردو کے ممتاز شاعر، مرثیہ نگار اور ماہرِ فارسی تھے، وحشت کلکتوی کے شاگرد رہے اور بعد ازاں پٹنہ یونیورسٹی میں اردو و فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے، ان کے معروف شعری مجموعوں میں "عرفانِ جمیل"، "فکرِ جمیل" اور "وجدانِ جمیل" شامل ہیں۔

جمیل مظہری کا تعارف

تخلص : 'جمیل'

اصلی نام : میر کاظم علی

پیدائش : 02 Sep 1904 | سیوان, بہار

وفات : 23 May 1979 | بہار, بھارت

جمیل مظہری اردو ادب کی تاریخ میں ایک ممتاز شاعر کی حیثیت رکھتے ہیں، بالخصوص مرثیہ نگاری کے میدان میں ان کا نام بڑی قدر و منزلت سے لیا جاتا ہے، ان کا اصل نام کاظم علی تھا اور جمیل تخلص اختیار کیا، جمیل مظہری کی ولادت 2 ستمبر 1904ء کو پٹنہ میں ہوئی، جبکہ ان کا آبائی وطن حسن پورہ، سارن تھا، انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کی طرف توجہ دی اور 1931ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، جمیل مظہری نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز روزنامہ "عصرِ جدید" کلکتہ میں کالم نگاری سے کیا، شاعری میں انہوں نے وحشت کلکتوی سے تلمذ حاصل کیا جس سے ان کے فن کو مزید نکھار ملا، عملی زندگی میں بھی انہوں نے مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دیں، 1946ء میں وہ بہار کے محکمۂ اطلاعات میں افسرِ اطلاعات کے منصب پر فائز ہوئے، جبکہ 1950ء میں پٹنہ یونیورسٹی میں اردو اور فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے، جمیل نے قومی و سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، 1942ء کی تحریک کے دوران سیاسی سرگرمیوں کے باعث انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں، ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ ہند نے انہیں "غالب ادبی ایوارڈ" سے نوازا، جمیل نے نظم، غزل، گیت، رباعیات، قطعات اور مراثی سمیت مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی، ان کے شعری مجموعوں میں "عرفانِ جمیل"، "فکرِ جمیل"، "نقشِ جمیل" اور "وجدانِ جمیل" خاص اہمیت رکھتے ہیں، شاد عظیم آبادی اور یگانہ چنگیزی کے بعد بہار کے ممتاز ترین شعرا میں آپ کا شمار کیا جاتا ہے، 23 جولائی 1979ء کو یہ عظیم شاعر ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہوگئے۔

موضوعات

Recitation

بولیے