جمیل نظام آبادی کا تعارف
جمیل نظام آبادی 1949ء میں آندھرا پردیش کے شہر نظام آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے ایک ایسے متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں زندگی کی آسائشوں اور آرام و سہولت کی فراوانی نہ تھی مگر یہی محرومیاں ان کے اندر جدوجہد، احساس اور تخلیقی توانائی کا سبب بنیں، انہوں نے 1970ء سے اپنے شعری سفر کا آغاز کیا اور اپنی فکری و تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اردو ادب میں ایک منفرد شناخت قائم کی، 1973ء میں انہوں نے ادبی جریدہ "گونج" جاری کیا، جس نے ادبی حلقوں میں اپنی ایک نمایاں جگہ بنائی، جمیل نظام آبادی کو مغنی صدیقی کی استادانہ شفقت اور رہنمائی بھی حاصل رہی، جس نے ان کی شعری تربیت اور فنی پختگی میں اہم کردار ادا کیا، جمیل کے شعری مجموعوں میں "سلگتے خواب"، "تجدیدِ آرزو" اور "صبرِ جمیل" شامل ہیں۔