Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

کبیر احمد شکیلؔ

1953 - 2020 | نظام آباد, بھارت

ایک ممتاز مدرس، ہمہ جہت شاعر اور اظہر قادری کے شاگرد تھے۔

ایک ممتاز مدرس، ہمہ جہت شاعر اور اظہر قادری کے شاگرد تھے۔

کبیر احمد شکیلؔ کا تعارف

تخلص : 'شکیل'

اصلی نام : کبیر احمد

پیدائش : 15 Apr 1953 | نظام آباد, تلنگانہ

وفات : 20 Jun 2020

رشتہ داروں : اظہر قادری (مرشد)

پورا نام محمد کبیر احمد اور تخلص شکیل تھا، تاہم ادبی حلقوں میں وہ کبیر احمد شکیل کے نام سے معروف و مقبول تھے، ان کی ولادت 15 اپریل 1953ء کو نظام آباد کے قصبہ بودھن میں محمد مولانا کے گھر ہوئی، انہوں نے اردو میں ایم اے اور بی ایڈ تک تعلیم حاصل کی، بعد ازاں پیشۂ تدریس سے وابستہ ہوئے اور طویل عرصہ خدمات انجام دینے کے بعد وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوگئے، تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کی تعلیمی، تدریسی اور ادبی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں، انہوں نے 1974ء میں باقاعدہ طور پر شاعری کا آغاز کیا، ان کے اساتذۂ سخن میں شیخ حسین سالک، سید نظیر علی عدیل اور اظہر قادری کے نام قابلِ ذکر ہیں، انہوں نے حمد، نعت، منقبت، سلام، غزل، نظم اور قطعات جیسی مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی، کورونا وبا کے دوران نافذ لاک ڈاؤن کے ایام میں 20 جولائی 2020ء کو وہ داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے۔

موضوعات

Recitation

بولیے