Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

کیفی بہاری

1832 - 1922 | نالندہ, بھارت

اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی تھے، انہوں نے "شرف الاخبار" جاری کیا جبکہ ان کی معروف تصنیف قومی مثنوی "دلگداز" ہے جس نے انہیں اردو ادب میں نمایاں مقام عطا کیا۔

اردو کے ممتاز شاعر اور صحافی تھے، انہوں نے "شرف الاخبار" جاری کیا جبکہ ان کی معروف تصنیف قومی مثنوی "دلگداز" ہے جس نے انہیں اردو ادب میں نمایاں مقام عطا کیا۔

کیفی بہاری کا تعارف

تخلص : 'کیفی'

اصلی نام : Ahmad Ali

پیدائش :نالندہ, بہار

کیفی بہاری کا اصل نام حاجی شیخ احمد علی تھا، جبکہ ادبی دنیا میں وہ اپنے تخلص کیفی کے سبب معروف ہوئے، آپ 1832ء میں پیدا ہوئے اور اپنی علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کے باعث اپنے عہد کے ممتاز اہلِ قلم میں شمار کیے گئے، کیفی کو شاعری کے ساتھ ساتھ صحافت سے بھی گہرا شغف تھا، انہوں نے ’’شرف الاخبار‘‘ کے نام سے ایک اخبار جاری کیا جس کے ذریعے علمی، ادبی اور سماجی موضوعات کو فروغ دینے کی کوشش کی، ان کی شخصیت میں شاعر اور صحافی دونوں اوصاف نمایاں تھے، شاعری کے میدان میں ان کی اہم ترین یادگار قومی مثنوی ’’دلگداز‘‘ ہے جو لکھنو سے شائع ہوئی، اس مثنوی میں قومی احساسات، جذبات کی سوز و گداز اور اصلاحِ کیفی نے اپنی تخلیقات اور صحافتی سرگرمیوں کے ذریعے اردو زبان و ادب کی خدمت انجام دی اور اپنے عہد کے ادبی منظرنامے پر ایک نمایاں نقش چھوڑا، 1922ء میں ان کا انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے