Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

کالی داس گپتا رضا

1925 - 2001 | دہلی, بھارت

ممتاز محقق، دیوان غالب زمانی لحاظ سے مرتب کرنے کے لیے معروف

ممتاز محقق، دیوان غالب زمانی لحاظ سے مرتب کرنے کے لیے معروف

کالی داس گپتا رضا کا تعارف

تخلص : 'رضا'

اصلی نام : کالی داس گپتا

پیدائش : 25 Aug 1925 | جالندھر, پنجاب

وفات : 21 Mar 2001 | دہلی, بھارت

کالی داس گپتا رضا کا شمار اردو ادب کے ان ممتاز شعرا، محققین اور غالب شناس اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی علمی بصیرت، ادبی ذوق اور تحقیقی کاوشوں کے ذریعے اردو دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا، آپ کا تعلق جالندھر کے قصبہ مکند پور کے ایک معزز اگروال خاندان سے تھا، 25 اگست 1925ء کو آپ کی ولادت ہوئی، تعلیم کے میدان میں آپ نے غیر معمولی شغف کا مظاہرہ کیا، پنجاب یونیورسٹی سے اردو اور فارسی میں ادیب فاضل اور منشی فاضل کے امتحانات کامیابی کے ساتھ پاس کیے، جبکہ انگریزی زبان میں کیمبرج یونیورسٹی کے سنٹر سے سند حاصل کی، شعر و ادب سے لگاؤ بچپن ہی سے تھا، 1949ء میں آپ مشرقی افریقہ روانہ ہوئے جہاں تقریباً دو دہائیوں تک قیام کے بعد 1970ء میں وطن واپس لوٹے، افریقہ میں قیام کے دوران بھی ان کا ادبی شوق برقرار رہا، وطن واپسی کے بعد ان کی توجہ بالخصوص اردو تحقیق کی جانب مبذول ہوئی اور وہ تحقیق و تدوین کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے لگے، کالی داس گپتا رضا کو غالبیات میں خصوصی مہارت حاصل تھی، وہ غالب کے فن اور شخصیت کے ایسے شناسا تھے کہ ان کا نام اردو کے اہم غالب شناس محققین میں لیا جاتا ہے، ان کی سب سے اہم علمی خدمت غالب سے متعلق نادر مواد اور تحریروں کا عظیم ذخیرہ جمع کرنا اور اسے تحقیق کے لیے محفوظ کرنا ہے جو غالب شناسی کے باب میں ایک گراں قدر سرمایہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
شعری میدان میں انہیں جوش ملسیانی سے فیضِ سخن حاصل ہوا، جس نے ان کی شاعری کو فنی پختگی اور فکری وسعت عطا کی، ان کے شائع شدہ شعری مجموعوں میں ’’شعلۂ خاموش‘‘، ’’سوزِ ش پنہاں‘‘، ’’شاخِ گل، اجالے‘‘ اور انگریزی تصنیف ’’دی سائلنٹ فلم‘‘ قابلِ ذکر ہیں، انہوں نے نعتیں بھی کہی ہیں، نعتیہ کلام کا بیشتر حصہ ضائع ہوگیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے