Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

کامتا پرساد ہوش

1917

اردو کے شاعر اور ادبی کارکن تھے، اردو و فارسی کے علمی ماحول میں تربیت پائی اور مولانا شیخ تصدق حسین سے فیض حاصل کیا، انہوں نے آزادی کی تحریک میں حصہ لیا اور ادبی انجمنوں کے قیام کے ذریعے اردو شاعری کے فروغ میں کردار ادا کیا۔

اردو کے شاعر اور ادبی کارکن تھے، اردو و فارسی کے علمی ماحول میں تربیت پائی اور مولانا شیخ تصدق حسین سے فیض حاصل کیا، انہوں نے آزادی کی تحریک میں حصہ لیا اور ادبی انجمنوں کے قیام کے ذریعے اردو شاعری کے فروغ میں کردار ادا کیا۔

کامتا پرساد ہوش کا تعارف

تخلص : 'ہوش'

اصلی نام : کامتا پرساد ہوش

پیدائش :گیا, بہار

کامتا پرشاد ہوش ولد منشی گلاب، ساکن موضع بیرمی، نوادہ، ضلع گیا ایک ایسے علمی و ادبی ماحول میں پروان چڑھے جہاں اردو اور فارسی سے گہری وابستگی پائی جاتی تھی، ان کے والد اردو اور فارسی کے دلدادہ تھے، جس کا اثر ہوش کی ابتدائی تربیت پر بھی نمایاں طور پر پڑا، ہوش کی پیدائش 1917ء میں ہوئی، بچپن میں ان کے والد نے انہیں ایک گروجی کے پاٹھ شالے میں داخل کیا، بعد ازاں اپنی قرابت دار منشی چکردھر پرشاد کے سپرد کیا جہاں انہوں نے مکتب کی تعلیم حاصل کی، ان کے والد ایک ایسے استاد کی تلاش میں تھے جو ان کی علمی صلاحیتوں کو نکھار سکے، چنانچہ انہیں مولانا شیخ تصدق حسین کی صورت میں ایک باصلاحیت استاد میسر آئے، مولوی صاحب ہندی، اردو، فارسی، عربی اور انگریزی زبانوں میں غیر معمولی دسترس رکھتے تھے، 1927ء تک ہوش نے مولانا شیخ تصدق حسین سے اردو، فارسی اور انگریزی کی تعلیم حاصل کی، چوں کہ مولوی صاحب خود بھی شاعر تھے، اس لیے ان کی صحبت اور رہنمائی نے ہوش کے اندر پوشیدہ شعری ذوق کو بیدار کیا اور شاعری کی طرف ان کا فطری میلان پیدا ہوا، 1930ء میں وہ قومی تحریک سے متاثر ہو کر سلسلۂ تعلیم کو خیرباد کہہ کر کانگریسی تحریکوں میں سرگرم ہوگئے، آزادی کی جد و جہد میں ان کا نمایاں کردار رہا اور اس راہ میں انہیں گرفتاری کی صعوبت بھی برداشت کرنی پڑی، 1938ء میں انہوں نے ملازمت کا آغاز کیا، کچھ عرصے تک انجمنِ ترقی پسند مصنفین کے کارکنوں میں شامل رہے اور ادبی و فکری سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے، جمشید پور میں اپنی کوششوں اور ادبی جد و جہد کے ذریعے انہوں نے شعری انجمنیں قائم کیں جنہوں نے مقامی سطح پر ادبی ذوق کے فروغ اور شاعری کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے