Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

کشش پھلواروی

1851 - 1915 | پھلواری شریف, بھارت

حضرت علی سجاد بن شاہ نعمت اللہ پھلواروی کے فرزند، صاحبِ علم صوفی شاعر اور اپنی غزل "اگر اس بارگاہِ پاک میں تیرا گزر ہووے" کے لیے مشہور۔

حضرت علی سجاد بن شاہ نعمت اللہ پھلواروی کے فرزند، صاحبِ علم صوفی شاعر اور اپنی غزل "اگر اس بارگاہِ پاک میں تیرا گزر ہووے" کے لیے مشہور۔

کشش پھلواروی کا تعارف

تخلص : 'کشش'

اصلی نام : محمد معشوق

پیدائش :پھلواری شریف, بہار

وفات : پھلواری شریف, بہار, بھارت

رشتہ داروں : نصر پھلواروی (مرشد)

کشش پھلواروی کا اصل نام محمد معشوق ہے، آپ حضرت علی سجاد بن شاہ نعمت اللہ پھلواروی کے چھوٹے صاحبزادے تھے، آپ کی پیدائش 18 رجب المرجب 1268ھ میں ہوئی، مختصرات تک حضرت علی حبیب نصر اور مولانا محمد صدیق عیسیٰ پوری سے تعلیم پائی، بیعت و خلافت حضرت نصر سے تھی ہی تھی، علمی ذوق کے آدمی تھے، شاعری کا مذاق تھا، کشش تخلص کرتے تھے، ’’اگر اس بارگاہِ پاک میں تیرا گذر ہووے‘‘ آپ کی مشہور غزل ہے جسے بہار کے قوال محفل میں پڑھتے ہیں، اردو کا ایک ضخیم دیوان آپ کی یادگار خانقاہ مجیبیہ میں موجود ہے، 5 صفرالمظفر 1333ھ میں انتقال فرمایا اور باغ مجیبی میں مدفون ہوئے۔

موضوعات

Recitation

بولیے