Font by Mehr Nastaliq Web
Khaar Dehlvi's Photo'

خار دہلوی

1916 - 2002 | دہلی, بھارت

اردو کے ممتاز شاعر تھے، سائل دہلوی کے شاگرد تھے اور غزل گوئی میں نمایاں مقام رکھتے تھے، ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’خلش‘‘ 1970ء میں شائع ہوا۔

اردو کے ممتاز شاعر تھے، سائل دہلوی کے شاگرد تھے اور غزل گوئی میں نمایاں مقام رکھتے تھے، ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’خلش‘‘ 1970ء میں شائع ہوا۔

خار دہلوی کا تعارف

تخلص : 'خار'

اصلی نام : رتن موہن ناتھ زتشی

پیدائش : 15 Jan 1916 | لاہور, پنجاب

وفات : دہلی, بھارت

پنڈت رتن موہن ناتھ زتشی جو ادبی دنیا میں خار دہلوی کے نام سے معروف ہیں، شمالی ہند کے ایک ممتاز اور علمی و ادبی اعتبار سے نہایت معزز کشمیری برہمن خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ان کا خاندان تقریباً ساڑھے تین سو برس قبل عہدِ مغلیہ میں کشمیر سے ہجرت کرکے دہلی میں سکونت پذیر ہوا اور وہاں علم، ادب اور تہذیب کی ایسی شمع روشن کی جس کی تابانی کئی نسلوں تک برقرار رہی، اسی علمی و تہذیبی روایت کے وارث خار دہلوی 15 جنوری 1916ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت دہلی میں ہوئی، جہاں علمی ماحول نے ان کی شخصیت کو جلا بخشی، بعد ازاں آپ نے لکھنؤ یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی، 1936ء میں تعلیم سے فراغت کے بعد آپ نے سنٹرل سیکریٹریٹ میں ملازمت اختیار کی اور طویل عرصے تک مختلف سرکاری ذمہ داریاں نہایت دیانت اور خلوص کے ساتھ انجام دیں، بالآخر 1974ء میں وزارتِ تعمیرات و رہائش میں انڈر سیکریٹری کے منصب سے سبک دوش ہوئے، خار دہلوی کو شعر و ادب کا ذوق خاندانی ورثے میں ملا تھا، ان کے گھر کا علمی و ادبی ماحول اردو اور فارسی زبان و ادب سے گہری وابستگی رکھتا تھا، چنانچہ محض چودہ پندرہ برس کی عمر میں انہوں نے باقاعدہ مشاعروں میں اپنا کلام سنانا شروع کر دیا، شاعری کے ابتدائی مراحل میں انہیں اپنے والد پنڈت تربھون ناتھ زتشی زار دہلوی سے اصلاح کا شرف حاصل ہوا، بعد ازاں وہ سائل دہلوی کے باقاعدہ شاگرد ہوئے، ان کا پہلا شعری مجموعہ "خلش" 1970ء میں شائع ہوا، آپ نے پوری زندگی ادب، تہذیب اور شعری روایت کی آبیاری میں صرف کی، 2002ء میں ان کا انتقال ہوگیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے