Font by Mehr Nastaliq Web
Khalid bin Nisar Yaar Jang's Photo'

خالد بن نثار یار جنگ

1886 - 1987 | حیدرآباد, بھارت

حیدرآباد کے صاحبِ ذوق شاعر اور سرکاری افسر تھے، حضرت سید محمد بادشاہ محی الدین وجودی کے مرید تھے اور روحانی شاعری کے لیے شہرت رکھتے تھے۔

حیدرآباد کے صاحبِ ذوق شاعر اور سرکاری افسر تھے، حضرت سید محمد بادشاہ محی الدین وجودی کے مرید تھے اور روحانی شاعری کے لیے شہرت رکھتے تھے۔

خالد بن نثار یار جنگ کا تعارف

تخلص : 'خالد'

اصلی نام : خالد

پیدائش :حیدرآباد, تلنگانہ

وفات : تلنگانہ, بھارت

رشتہ داروں : خالد وجودی (مرشد)

خالد بن نثار یار جنگ کی ولادت 6 رجب 1303ھ کو حیدرآباد کے محلہ چنچل گوڑہ میں ہوئی، ابتدائی تعلیم کے بعد آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے میٹرک کا امتحان کامیابی سے پاس کیا اور بعد ازاں عہدیدارانِ مال کا امتحان امتیازی حیثیت سے درجۂ اول میں پاس کیا، اس کے بعد بحیثیت کیمپ آفیسر مرہٹواڑہ کے مختلف اضلاع میں نہایت دیانت، محنت اور حسنِ انتظام کے ساتھ سرکاری خدمات انجام دیتے رہے، روحانی اعتبار سے آپ کو حضرت سید محمد بادشاہ محی الدین وجودی شمسی سے والہانہ عقیدت و ارادت حاصل تھی اور آپ ان کے حلقۂ ارادت سے وابستہ تھے، آپ کی شخصیت میں دینی وقار، روحانی ذوق اور عملی سنجیدگی کا حسین امتزاج نمایاں تھا، آپ نے 11 جمادی الثانی 1408ھ کو داعیِ اجل کو لبیک کہا، آپ کی تدفین بارکس میں اپنے پیر و مرشد حضرت وجودی کے مزارِ اقدس کے قرب میں عمل میں آئی۔

موضوعات

Recitation

بولیے