خالد وجودی کا تعارف
تخلص : 'وجودی'
اصلی نام : ابوالرضا محی الدین
وفات : 10 Feb 1987 | تلنگانہ, بھارت
رشتہ داروں : خالد بن نثار یار جنگ (مرشد)
سرزمینِ دکن خصوصاً حیدرآباد صدیوں سے صوفیائے کرام اور اہلِ معرفت کی آماجگاہ رہی ہے، انہی جلیل القدر روحانی شخصیات میں حضرت محی الدین وجودی کا نام نہایت احترام سے لیا جاتا ہے، آپ ایک بلند پایہ صوفی، عارف باللہ، مفسر، محدث، فقیہ، ادیب اور قادرالکلام شاعر تھے جنہوں نے اپنے فیضِ صحبت اور روحانی تربیت سے بے شمار طالبانِ حق کی اصلاح و رہنمائی فرمائی، آپ ساداتِ حسینی کے معزز خانوادے سے تعلق رکھتے تھے اور آپ کا سلسلۂ نسب اکتیس واسطوں سے حضرت امام حسین تک پہنچتا ہے، آپ کی ولادت 1979ء میں حیدرآباد میں ہوئی جبکہ 10 فروری 1987ء کو وصال فرمایا، حضرت وجودی اپنے شعری تخلص وجودی سے معروف تھے، آپ کا مجموعۂ کلام "سخنستانِ وجودی" تصوف، معرفت، عشقِ الٰہی اور عشقِ رسول کا ایک گراں قدر ادبی سرمایہ ہے جس میں روحانی واردات، عرفانی نکات اور فکری لطافت نہایت دل نشیں اسلوب میں جلوہ گر ہوئی ہے، اس مجموعے کا دوسرا ایڈیشن محی الدین میر لطیف اللہ خالدی نے اپنے پیر و مرشد کی ہدایت پر لطیف اکیڈمی کے زیرِ اہتمام شائع کیا۔