خلیل صفی پوری کا تعارف
عین اللہ جنہوں نے خلیل تخلص اختیار کیا، اتر پردیش کے تاریخی شہر اناؤ میں پیدا ہوئے، آپ فطری شعری ذوق، سادہ مزاجی اور دینی و روحانی وابستگی کے باعث اہلِ ادب میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، تصوف سے گہرا شغف رکھتے تھے اور مخدوم خادم صفی کے دستِ حق پرست پر بیعت ہو کر ان کے فیوضِ روحانی سے بہرہ مند ہوئے، آپ اردو اور فارسی دونوں زبانوں کے صاحبِ طرز شاعر تھے، دونوں زبانوں پر یکساں قدرت رکھتے تھے اور غزل کی صنف میں اپنی فنی مہارت اور فکری لطافت کا بھرپور اظہار کیا، آپ کا شعری سرمایہ "خیابانِ خلیل" کے عنوان سے شائع ہوچکا ہے، اس دیوان کا پہلا حصہ اردو غزلوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا حصہ فارسی غزلیات پر مشتمل ہے۔