خورشید جنیدی کا تعارف
خورشید حسین جنیدی کا تعلق حیدرآباد کے قدیم محلے مغل پورہ سے تھا، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ شاعر تھے اور انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے بی۔ایس۔سی کی ڈگری حاصل کی، خورشید جنیدی اردو شاعری میں اپنے پختہ فنی شعور، شائستہ اسلوب اور کلاسیکی ذوق کے باعث ممتاز مقام رکھتے تھے، ان کے کلام میں استادانہ رنگ نمایاں تھا، جس کی بنا پر اہلِ ادب ان کی شاعری کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، ادبی حلقوں میں انہیں خاص احترام حاصل تھا، وہ ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والے مشاعروں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے اور اکثر مشاعروں کی صدارت کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔