خوشبو علی فقیر کا تعارف
سید خوشبو علی بن سید علی، بدایوں کے محلہ میراں سرائے میں ایک معزز سادات اور رئیس زمیندار خاندان میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی شعری صلاحیتوں کو زیادہ تر نعتیہ شاعری کے لیے وقف رکھا، ان کے کلام میں کہیں فقیر اور اکثر خوشبو تخلص ملتا ہے جو ان کے ذوقِ عقیدت اور سادگیِ اظہار کا آئینہ دار ہے۔