خواجہ عیاض داس کا تعارف
خواجہ غلام ایاز چشتی تیلگو زبان کے ممتاز صوفی شاعر گزرے ہیں، جب آپ غلام رسول نائبؔ سے بیعت ہوئے تو آپ کی رنگت تبدیل ہوگئی اور آپ انہیں کی خدمت میں رہنے لگے، آپ کی خدمت کی وجہ سے پہلے پہل ’’خواجہ’’ کہہ کر پکارے جانے لگے، آپ کا پیدائشی نام ’’وینکٹ راؤ‘‘ تھا، اصل وطن ہتاپور تعلقہ جوگی پیٹ سے پٹواری کے کاروبار میں منہمک رہتے تھے، جب توحید کی جانب قدم بڑھایا تو اپنی پوری زندگی پیر کی خدمت کے لیے وقف کر دیے اور اپنے پیر کا عرس ہر سال بڑے ہی اہتمام سے کرتے رہے اور اپنا مقام ہتاپور کے بجائے اب تعلقہ جوگی پیٹ سے ذرا آگے موضع وٹ پلی میں جو ہر دو موضع کا تعلقہ ایک ہی ہے اور اپنے پیر کی جائداد اور درگاہ شریف کے انتظامات بطور خاص ادا کرتے رہے یعنی آپ خاص برہمن زادے تھے مگر طبیعت میں رنگینی کے ساتھ علم و عمل کا سلسلہ جاری رہا، آپ کے ارادت مندوں کی فہرست طویل ہے، طبیعت میں نزاکت اور سادگی کے ساتھ مہمان نواز تھے۔