Sufinama
noImage

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

1884 - 1944 | اورئی, بھارت

مولانا اشرف علی تھانوی کے مرید و خلیفہ

مولانا اشرف علی تھانوی کے مرید و خلیفہ

خواجہ عزیزالحسن مجذوب کا تعارف

تخلص : 'مجذوب'

اصلی نام : عزیزالحسن

پیدائش : 12 Jan 1884 | اورئی, اتر پردیش

وفات : 17 Aug 1944 | اتر پردیش, بھارت

خواجہ عزیز الحسن کا تاریخی نام مرغوب احمد، ۱۲؍ جون ۱۸۸۴ء کو ادرئی ضلع جالوں (یوپی) میں پیدا ہوئے، تربیت خالص دینی اور مشرقی طرز پر ہوئی، علی گڑھ سے بی اے کیا اور ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

خواجہ صاحب نے قانون چھوڑ کر پہلے آبکاری میں نوکری کی، اس نوکری سے مستعفی ہو کر ڈپٹی کلکٹری کے عہدے پر فائز ہوئے، سات برس اس عہدے پر رہے، چوں کہ یہ عہدہ ان کی طبیعت کے خلاف تھا اس لئے کوشش کرکے اپنا تبادلہ تنخواہ کی کمی پر محکمہ تعلیم میں کرالیا، پہلے مکاتب اسلامیہ کے ڈپٹی انسپکٹر مقرر ہوئے پھر انگریزی اسکولوں کے انسپکٹر آف اسکولز(یوپی) مقرر ہوئے اور اسی عہدے سے پنشن پاکر ریٹائر ہوئے، شاعری میں کسی سے تلمذ نہ تھا، آپ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے مرید اور خلیفہ تھے، ان میں خاکساری اور تواضع کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، انھوں نے انگریزی کپڑے کبھی نہیں پہنے، ڈپٹی کلکٹری اور انسپکٹری میں بھی اپنی وضع نہیں بدلی، ۱۷؍اگست کو ادرئی میں انتقال کرگئے، ان کا کلام ’’گفتۂ مجذوب‘‘ کے نام سے ۱۹۸۰ء میں شائع ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے