Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

خواجہ نقیب اللہ

1189 - 1995 | قصور, پاکستان

پاکستان کے بیسویں صدی کے معروف صوفی

پاکستان کے بیسویں صدی کے معروف صوفی

خواجہ نقیب اللہ کے صوفی اقوال

باعتبار

بغیر مرشدِ کامل خوابِ غفلت سے جاگنا محال ہے۔

جو پیر سے دور ہوگیا وہ اس کو کھا گیا۔

جو شخص تھوڑے پر راضی ہوگیا وہ سیر ہوگیا۔

تصوف کی راہ میں تقویٰ کے سوا اور کوئی سامانِ سفر نہیں۔

فضول کاموں اور باتوں کو چھوڑ دینا نہایت ضروری ہے۔

اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہوتا ہے اور جیسی نیت ویسی ہی مراد ملتی ہے۔

اپنا بوجھ مریدوں یا خلقت پر نہ ڈال کم ہو یا زیادہ خود محنت کر اور مخلوق خدا کی خدمت کر اس میں عظمت ہے۔

جس قدر پیر کی گرفت مضبوط ہوگی اسی قدر فائدہ ہوگا۔

کم بولنا اور کم کھانا جس نے خاموشی اختیار کی اس نے خدا کی راہ پائی۔

زندگی سراپا بندگی ہے کھاتے پیتے بیٹھتے چلتے پھرتے غرض کہ زندگی کے ہر ایک کام میں خدا کو یاد رکھو۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے