Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

مادھو رام جوگی

دہلی, بھارت

علمِ نجوم، حکمت و موسیقی کے ماہر، بخشی الملک اور درویش مزاج شخصیت تھے۔

علمِ نجوم، حکمت و موسیقی کے ماہر، بخشی الملک اور درویش مزاج شخصیت تھے۔

مادھو رام جوگی کا تعارف

تخلص : 'مادھو'

اصلی نام : مادھو رام جوگی

منشی مادھو رام جوگی لالہ پرشاد بھگت کے فرزند تھے اور قومِ کائستھ سکسینہ سے تعلق رکھتے تھے، وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اور علمِ نجوم، حکمت اور موسیقی جیسے فنون میں خاصی مہارت رکھتے تھے، ان کے خاندان کو بھی علمی و ادبی اور انتظامی اعتبار سے امتیازی حیثیت حاصل تھی، ان کے جدِ امجد دیوانِ دہلی کے منصب پر فائز رہے، جبکہ ان کے والد دیوانِ مرشدآباد کے عہدے سے وابستہ تھے، اس طرح انہیں ایک باوقار اور باعلم خاندانی وراثت میسر آئی، خود منشی مادھو رام جوگی نے بھی ریاستِ اودھ کے آخری عہد میں بخشی الملک کے منصب پر نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنے حسنِ انتظام اور قابلیت کے باعث ممتاز مقام حاصل کیا، باوجود اس کے کہ وہ ایک باوقار منصب پر فائز رہے، ان کی طبیعت میں درویشی اور فقر کا رنگ غالب تھا، جس کے باعث ان کا شمار اہلِ فقر میں کیا جاتا ہے، انہوں نے طویل عمر پائی اور پچانوے برس سے زائد عرصہ حیات میں علم و عمل اور زہد و تقویٰ کا حسین امتزاج پیش کیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے