مہاراج سنگھ برہمن کا تعارف
مہاراج سنگھ برہمن پیرؔ ساکنِ قدیم متھرا، اوائلِ عمر میں "جوان" تخلص کرتے تھے، باوجود اس کے کہ ذات کے جوگی تھے، جو پُرفقری میں مشہور ہیں مگر دن میں ایک بار سے زیادہ کھانا نہیں کھاتے تھے اور وہ بھی چند لقموں سے زیادہ طبیعت گوارا نہ کرتی تھی، نمکین کھانوں کے سوا تمام اقسامِ طعام سے پرہیز تھا، شکستہ خط نہایت درست لکھتے اور سرعتِ تحریر میں بھی تیز تھے، وطن میں کبھی کبھی اور دہلی میں اکثر رہتے تھے، صاحبِ تذکرہ گلستانِ سخن نے ان کے جو اشعار درج کیے ہیں۔