Font by Mehr Nastaliq Web
Mahir Bilgrami's Photo'

ماہر بلگرامی

1922 - 2005 | بلگرام, بھارت

بلگرام کے شاعر اور وکیل تھے، شاعر شنکر سہائے جوہر بلگرامی کے فرزند، غزل و نظم کے ساتھ نعت گو اور متعدد شعری مجموعوں کے مصنف تھے۔

بلگرام کے شاعر اور وکیل تھے، شاعر شنکر سہائے جوہر بلگرامی کے فرزند، غزل و نظم کے ساتھ نعت گو اور متعدد شعری مجموعوں کے مصنف تھے۔

ماہر بلگرامی کا تعارف

تخلص : 'ماہر'

اصلی نام : کملایت سہائے

پیدائش : 02 Dec 1922 | بلگرام, اتر پردیش

وفات : 22 Jun 2005 | اتر پردیش, بھارت

ماہر بلگرامی 2 دسمبر 1922ء کو بلگرام کے محلہ سلکنٹھ میں پیدا ہوئے، ان کے والد شنکر سہائے جوہر بلگرامی بلند پایہ شاعر تھے، چنانچہ گھر کا علمی و ادبی ماحول ابتدا ہی سے ان کی طبیعت کو شعر و سخن کی طرف مائل کرتا رہا، مولانا علی حسین سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور آگے چل کر غزل و نظم کے ساتھ نعت گوئی میں بھی اپنی شعری صلاحیتوں کا اظہار کیا، ان کے شعری مجموعوں میں نوائے سوز و ساز، خندۂ گل، صبحِ چمن، شامِ قفس، ایک اور ایک گیارہ اور سامانِ سرخوشی شامل ہیں، نوائے سوز و ساز اور سامانِ سرخوشی کے سوا ان کی تمام تصانیف کو اتر پردیش سرکار کے محکمۂ تعلیم اور اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، شاعری کے ساتھ وہ پیشۂ وکالت سے بھی وابستہ رہے اور 2005ء میں وفات پائی۔

موضوعات

Recitation

بولیے