Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Mahmood Shabistari's Photo'

محمود شبستری

1250 - 1320 | شبستر, ایران

آٹھویں صدی ہجری کےعارف، ادیب و شاعر

آٹھویں صدی ہجری کےعارف، ادیب و شاعر

محمود شبستری کا تعارف

تخلص : 'محمود'

اصلی نام : محمود

پیدائش :شبستر, مغربی آذربایجان

وفات : مغربی آذربایجان, ایران

شیخ سعدالدین محمود شبستری بن عبدالکریم بن یحییٰ شبستری قصبۂ شبستر میں 1250ء میں پیدا ہوئے، یہ ہلاکو خان کا زمانہ تھا، شبستر تبریز سے آٹھ فرسنگ کے فاصلے پر واقع ہے۔ محمود شبستری نے اپنے آبائی قصبے میں نشو و نما پائی اور سن رشد کو پہنچے، الجایتو اور ابوسعید کے عہد میں انھیں شہرت حاصل ہوئی اور تبریز کے نامی گرامی علما و فضلا میں شمار کئے جانے لگے، وه ایران کے اکابر عرفا میں سے تھے، ان کی وجہ شہرت مثنوی گلشن راز ہے وہ اپنے زمانے کے صوفی علما میں شمار ہوتے تھے، دینی مسائل کے حل کرنے میں بڑی دقت نظر سے کام لیتے تھے، لوگ ان مسائل میں ان سے رجوع کیا کرتے تھے، طالبان حق اطراف و اکناف سے ان کی خدمت میں دوڑتے آتے تھے اور علمی مسائل میں اپنی مشکلوں کو حل کرنے کی درخواست کرتے تھے، کتاب روضات الجنان کے مطابق وه سال 740ھ میں یعنی 52 یا 53 برس کی عمر میں فوت ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے