مخدوم عالم محمد
صوفی اقوال 5
مرید ایک مریض کی طرح ہے اور اس کا پیر اس کا طبیب ہے، پیر سے محبت کرنا از بس ضروری ہے، پیر کی محبت دراصل مرض کی دوا ہے اور مرید کو جو مریض ہے یقین اور اعتقاد کے ساتھ اس دوا کو استعمال کرنا چاہیے، اگر مرید کا اعتقاد صحیح اور درست ہے اور اس کو پیر سے محبت ہے اور یقینِ کامل ہے تو وہ ضرور اپنے مقصد میں کامیاب و کامراں ہوگا، اس کے سارے کام اس کے پیر کی امدادِ باطنی سے بحسن و خوبی انجام پائیں گے۔