Font by Mehr Nastaliq Web
Makhdoom Sajjad Pak's Photo'

مخدوم سجاد پاک

1816 - 1881 | داناپور, بھارت

خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ، شاہ ٹولی، داناپور کے بانی اور مشہور صوفی شاعر حضرت شاہ اکبر داناپوری کے والد محترم

خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ، شاہ ٹولی، داناپور کے بانی اور مشہور صوفی شاعر حضرت شاہ اکبر داناپوری کے والد محترم

مخدوم سجاد پاک کا تعارف

حضرت مخدوم محمد سجاد پاک (1231ھ–1298ھ) سلسلۂ نقشبندیہ ابوالعلائیہ کے جلیل القدر صوفی بزرگ، صاحبِ کرامت شاعر اور عظیم روحانی رہنما تھے، آپ ’’مخدوم سجاد پاک‘‘، ’’قطب الاؤلیا‘‘ اور ’’حاجی الحرمین الشریفین‘‘ کے القابات سے معروف تھے، آپ کی ولادت 21 رجب 1231ھ کو داناپور، پٹنہ کے ایک ممتاز علمی و روحانی خانوادے میں ہوئی، آپ نے علومِ شریعت و طریقت کی تعلیم اپنے بڑے بھائی اور مرشد حضرت مولانا شاہ قاسم ابوالعلائی سے حاصل کی، جبکہ صرف سترہ برس کی عمر میں خواجہ ابو البرکات ابوالعلائی اور حضرت قمرالدین حسین ابوالعلائی سے خلافت و اجازت حاصل کی، بعد ازاں سلسلۂ ابوالعلائیہ کی اشاعت و ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا اور ہزاروں طالبانِ حق کی روحانی تربیت فرمائی، آپ کے ممتاز خلفا میں حضرت شاہ اکبر داناپوری خصوصیت سے قابلِ ذکر ہیں، حضرت مخدوم سجاد کو پانچ مرتبہ حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی، تیسرے حج کے بعد دو سال مدینہ منورہ میں قیام فرمایا اور عشقِ رسول، عبادت و ریاضت میں مشغول رہے، عشقِ نبوی کے جذبے سے سرشار ہو کر آپ نے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ تک پا پیادہ سفر بھی کیا اور زندگی بھر زہد و تقویٰ کا عملی نمونہ بنے رہے، آپ ساجد تخلص سے شاعری کرتے تھے، آپ کا کلام عشق، معرفت اور روحانی واردات کا آئینہ دار ہے، آپ نے اپنی پوری زندگی رشد و ہدایت، اصلاحِ خلق اور تربیتِ سالکین کے لیے وقف رکھی، آپ کا وصال 14 ذیقعدہ 1298ھ کو ہوا، آپ کا مزار مبارک خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ، شاہ ٹولی، داناپور میں واقع ہے جو آج بھی اہلِ عقیدت کے لیے مرکزِ فیض و ہدایت ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے