Sufinama
noImage

منجھن جائسی

جائس, بھارت

’’مدھو مالتی‘‘ کے مصنف

’’مدھو مالتی‘‘ کے مصنف

منجھن جائسی کا تعارف

تخلص : 'منجھن'

اصلی نام : سید منجھلے

پیدائش :جائس, اتر پردیش

وفات : جائس, اتر پردیش, بھارت

ان کا نام سید منجھلے تھا مگر منجھن جائسی کے نام سے علم وادب کی دنیا میں متعارف ہوئے، سید پیارہ حسینی (رئیس : سیدانہ، جائس) کے صاحبزادے اور مولانا سید حیسن تاج بخش جائسی کے پوتے تھے، نویں صدی ہجری کے آخر میں ان کی پیدائش ہوئی، ان کی مشہور تصنیف ’’مدھو مالتی‘‘ ہے، 983ھ میں بموجب فرمان اکبری بنام سید پیارہ حسینی مؤرخہ 983ھ 590 روپے کے معانی دار تھے۔ پنڈت رام چندر شُکلا نے اپنے تذکرہ میں لکھا ہے کہ ’’منجھن کی لکھی ہوئی مدھو مالتی کا صرف ایک جُزو ملا ہے جس سے اُن کی نزاکت تخیل اور گہرے قلبی تاثرات کا پتہ چلتا ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ اُن کا ہندی ادب کا مطالعہ عمیق تھا۔ قطبنؔ کی مرگاوتی کی طرح منجھنؔ کی مدھو مالتی میں بھی پانچ چوپائیوں کے بعد ایک دوہا ہے لیکن مرگاوتی کی بہ نسبت مدھو مالتی کا تخیل زبردست او دل نشیں ہے، جذباتِ قلبی اور منظر نگاری کا بھی جواب نہیں ہے‘‘

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے