معروف شاہ وارثی کا تعارف
حاجی سید معروف شاہ وارثی دیویٰ شریف ضلع بارہ بنکی کے باشندے اور رئیس زادے تھے۔ آپ کو بیعت اور احرام پوشی حاجی وارث علی شاہ کے دست حق پرست پرحاصل ہوئی۔ آپ کے آباو اجداد محمود غزنوی کی فوج کے ساتھ ہندوستان آئے تھے اور خاندان کرمانی کے چشم و چراغ تھے۔ آپ کا سلسلہ بیعت و سیع پیمانہ پر جاری رہا۔ وصال 11 ربیع الاوّل 1342ھ موافق 10 ستمبر 1926ء کو دیویٰ شریف میں ہوا اور وہیں دفن ہوئے۔