Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

مست بریلوی

1914 - 1985 | بریلی, بھارت

بریلی کے شاعر اور نعت گو تھے، کشن لال ثاقب بریلوی کے شاگرد، ’’گلہائے عقیدت‘‘ کے مصنف اور نعتیہ مشاعروں کے مستقل شریک رہے۔

بریلی کے شاعر اور نعت گو تھے، کشن لال ثاقب بریلوی کے شاگرد، ’’گلہائے عقیدت‘‘ کے مصنف اور نعتیہ مشاعروں کے مستقل شریک رہے۔

مست بریلوی کا تعارف

تخلص : 'مست'

اصلی نام : دیوی پرساد گوڑ

پیدائش : 26 Oct 1914 | بریلی, اتر پردیش

دیوی پرشاد گوڑ 26 اکتوبر 1914ء کو بریلی میں پنڈت بابو رام جی کے گھر پیدا ہوئے، شعری ذوق کی آبیاری اور فنِ سخن کی تربیت کے لیے کشن لال ثاقب بریلوی سے شرفِ تلمذ حاصل کیا اور ان کی رہنمائی میں اپنی شعری شناخت قائم کی، نعتیہ شاعری سے خصوصی شغف رکھتے تھے، چنانچہ گلہائے عقیدت کے نام سے ان کا نعتیہ مجموعۂ کلام 1973ء میں منظرِ عام پر آیا، نعتیہ مشاعروں میں پابندی سے شرکت کرتے رہے، اگست 1985ء میں عارضۂ سرطان کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

موضوعات

Recitation

بولیے