مینک اکبرآبادی کا تعارف
کے۔کے۔ سنگھ متخلص بہ مینک اکبرآبادی اردو اور ہندی کے مقبول شاعر تھے، متھرا میں پیدا ہوئے اور بسمل نقشبندی کی تربیت و اصلاح سے ان کا ذوقِ شعر پروان چڑھا، بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے لیکن اردو کے ساتھ ہندی میں بھی غزلیں کہتے تھے، مذہب سے گہری وابستگی رکھتے تھے جس کا عکس ان کی حمد، نعت، سلام اور منقبت میں نمایاں ہوتا ہے، اردو اور ہندی غزل کے ان کے مجموعوں میں کچھ گیت انام کے، جذبۂ عشق، مینک کی غزلیں، مینک کی شاعری اور جنون شامل ہیں، ان کا تازہ ترین مجموعہ نعتیہ شاعری پر مشتمل ہے۔