میر لطف اللہ احمدیؔ کا تعارف
آپ بلگرام کے معروف صوفی تھے، شاہ لدھا کے نام سے جانے جاتے تھے، ابتدائے ایام میں فوج میں ملازمت کی پھر تصوف کی طرف مائل ہوئے، حضرت شاہ برہان شطاری کی خانقاہ سے وابستہ ہوئے اور اکتسابِ فیض کیا، ان کے انتقال کے بعد میر عبدالجلیل تسکینیؔ کی صحبت اختیار کی، شاعر بھی تھے، احمدی تخلص کیا کرتے تھے، طویل عمر پائی اور 1043 ہجری میں انتقال کیا۔