Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Moeen Nizami's Photo'

معین نظامی

1965 | سرگودھا, پاکستان

پاکستان کے معروف محقق، ادیب و شاعر اور پنجاب یونیورسیٹی (لاہور) کے صدر

پاکستان کے معروف محقق، ادیب و شاعر اور پنجاب یونیورسیٹی (لاہور) کے صدر

معین نظامی کا تعارف

تخلص : 'معین'

اصلی نام : غلام معین الدین

پیدائش : 01 Feb 1965 | سرگودھا, پنجاب

ڈاکٹر معین نظامی پاکستانی محقق، ادیب، شاعراور مصنف ہیں۔ ان کا شمار اورینٹل کالج کے ان ہر دلعزیز اساتذہ میں ہوتا ہے جو اپنے تعلیمی، علمی وادبی اور شخصی حوالوں کی بدولت اس عظیم تدریسی روایت سے منسلک نظر آتے ہیں جو کبھی محض اورینٹل کالج ہی سے منسوب تھی۔ معین نظامی قلمی نام ہے اصل نام غلام معین الدین نظامی ہے۔ صوبہ پنچاب کے سرگودھا میں 1 فروری1965ء کو پیدا ہوئے۔ والد کا نام غلام نظام الدین ہے۔ آپ فارسی زبان کے پروفیسر ہیں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہجویری تصوف شعبہ فارسی کے سربراہ ہیں، تصوف سے گہری عقیدت رکھتے ہیں نیز تصوف کے موضوعات پر وقتا فوقتا اپنی قیمتی راۓ بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت فارسی تحقیق اور تنقید کےعلاوہ اردو شاعری خصوصاً نظم میں بھی اپنی ایک علاحدہ شناخت اور اسلوب رکھتی ہے، اپنی درویشانہ طبعیت اور منکسرالمزاجی کے سبب وہ فی زمانہ دیگر ادیبوں کی طرح خود نمائی اور ادبی سیاست جیسی آلائشوں سے بہت دُور رہتے ہیں۔

ان کے مندرجہ ذیل تصنیفیں ہیں ایران میں برصغیر کے فارسی مطالعات، اقبال شناسی، غیب کا ستارہ، گنج صدق، معین الطریقت اس کے علاوہ غزل اور نظم کے کئی انتخابات منظر عام پر آ چکے ہیں۔ جیسے نیند سے بوجھل آنکھیں، استخارہ وغیرہ۔ نظم: متروک، معبد، تجسیم، طلسمات، نظمیں طواف کرتی ہیں وغیرہ

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے