محسن فانیؔ کشمیری کا تعارف
آپ کی پیدائش 1033 ہجری میں کشمیر کے قطب الدین پورہ میں ہوئی، آپ کا شمار گیارہویں صدی ہجری کے ممتاز شعرا و شیوخ میں ہوتا ہے، غنیؔ کشمیری، اسلم سالمؔ کشمیری اور اصلحؔ کشمیری ان کے شاگردوں میں شمار کیے جاتے ہیں، شیخ یعقوب صرفیؔ کشمیری ان کے استادوں میں سے تھے، عہدِ شاہ جہاں میں قاضی القضاۃ کے عہدے پر فائز ہوئے، الہ آباد میں آپ نے شیخ محب اللہ صابری الہ آبادی سے اکستابِ فیض کیا اور ان سے خرقہ بھی حاصل کیا، صاحبِ دیوان شاعر تھے، قصاید، غزل، قطعات، رباعیاں اور مثنویاں بھی کہی ہیں، نجات المؤمنین اور شرح عین العلم آپ کی نثری تصانیف ہیں۔