Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

محمد حسن وحشتؔ

- 1889 | بدایوں, بھارت

فنی پختگی اور عشقِ مصطفیٰ کو یکجا کرنے والے قادرالکلام شاعر۔

فنی پختگی اور عشقِ مصطفیٰ کو یکجا کرنے والے قادرالکلام شاعر۔

محمد حسن وحشتؔ کا تعارف

تخلص : 'وحشت'

اصلی نام : محمد حسن

پیدائش :بدایوں, اتر پردیش

وفات : 02 Oct 1889 | اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : شیخ سلیم اللہ (مرشد)

احمد حسین وحشت بن مولوی غلام حسین، بدایوں کے محلہ سوتھا میں خاندانِ متولیان کے ایک معزز اور باوقار فرد تھے، ان کے والد فارسی زبان کے یکتائے زمانہ اساتذہ میں شمار ہوتے تھے اور تدریسِ فارسی سے وابستہ رہے، وحشت کو شاعری میں میاں عبداللہ شاہ بیتاب بدایونی اور فیض احمد رسوا بدایونی سے تلمذ حاصل تھا جس کے باعث ان کے کلام میں فنی پختگی اور اثر آفرینی نمایاں تھی، وہ اپنے پیر کے نہایت عاشق اور با نسبت بزرگ تھے اور ان کا نعتیہ و منقبتی کلام اکثر محافلِ میلاد میں ذوق و شوق سے پڑھا جاتا تھا، ان کا وصال 7 صفر 1307ھ مطابق 13 اکتوبر 1889ء کو ہوا، ان کے نعتیہ قصائد کا ایک مجموعہ ثمرِ بہشت کے نام سے 1875ء میں مطبع صدیق، بریلی سے شائع ہوا جو ان کے والہانہ عشقِ رسول اور شعری کمال کا مظہر ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے