Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

محمد حسین بالا

1846 - 1976 | بدایوں, بھارت

نعت خوانی کو زندگی کا مستقل مشغلہ بنانے والے صاحبِ سوز بزرگ۔

نعت خوانی کو زندگی کا مستقل مشغلہ بنانے والے صاحبِ سوز بزرگ۔

محمد حسین بالا کا تعارف

تخلص : 'بالا'

اصلی نام : محمد حسین

پیدائش : 10 Feb 1846 | بدایوں, اتر پردیش

وفات : 11 May 1976 | اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : شاہ عبدالمقتدر بدایونی (مرشد)

محمد حسین بن رحمت حسین، بدایوں کے کوچہ ملا، فرشوری ٹولہ میں ایک معزز ملا خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور شیخ عثمانی النسب تھے، آپ کی ولادت 10 فروری 1846ء کو ہوئی، روحانی اعتبار سے آپ مولانا عبدالمقتدر قادری کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور نعت خوانی کو اپنا مشغلۂ حیات بنا لیا، آپ نہایت متشرع، پابندِ صوم و صلوٰۃ اور زہد و تقویٰ کے پیکر تھے، شاعری میں آپ کو تولا بدایونی سے تلمذ حاصل تھا، آپ نے طویل عمر پائی اور 11 مئی 1976ء کو وصال فرمایا، آپ کا ایک قلمی دیوان گنجینۂ نعت کے نام سے یادگار ہے جس میں سو سے زائد نعتیں شامل ہیں جو ان کے والہانہ عشقِ رسول اور دینی ذوق کی عکاس ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے