Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Munadi's Photo'

منادی

1926 | دہلی, بھارت

محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیا سے ایمان اور امن کی ندا دینے والا اور خواجہ حسن نظامی کی یادگار ماہنامہ ’’منادی‘‘

محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیا سے ایمان اور امن کی ندا دینے والا اور خواجہ حسن نظامی کی یادگار ماہنامہ ’’منادی‘‘

منادی کا تعارف

اصلی نام : منادی

پیدائش :دہلی

وفات : دہلی, بھارت

رسالہ "منادی" کی اشاعت کا آغاز 1926 کو ہوا تھا یہ ایک ماہنامہ کی صورت میں جاری ہوا۔ تقریباً 50 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ علم، تہذیب، تصوف جیسے متنوع مضامین سے بھرپور ہوتا تھا۔ ابتدا میں اس کی قیمت فی پرچہ 25 نئے پیسے اور سالانہ 3 روپیہ تھی۔ جو اب 5 روپے فی پرچہ اور 50 روپے سالانہ ہے۔ منادی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ان چند گنے چنے رسالوں میں سرِفہرست ہے جو متواتر ایک صدی سے پورے طمطراق کے ساتھ منصۂ شہود پر آرہے ہیں۔ اس کے بانی اور مدیر تو خواجہ حسن نظامی تھے، لیکن 1955 میں ان کے انتقال کے بعد حسن نظامی ثانی نے اس کی ادارت سنبھالی۔

منادی کے سرِورق پر درگاہِ نظام الدین اولیا کی تصویر کے ساتھ یہ فقرہ بھی مندرج ہوتا ہے، "بارگاہِ سلطان المشائخ، حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیا، محبوبِ الٰہی کا۔۔۔۔ منادی۔" اور اندرونی صفحات پر یہ نعرہ ہوتا ہے، "بارگاہِ نظام الدین اولیا سے ایمان اور امن کی ندا دینے والا اور خواجہ حسن نظامی کی یادگار۔" "منادی" کی خوبی یہ ہے کہ اس میں سلسلۂ نظامیہ اور تصوف کے بیانات نہایت آسان اور سلیس زبان میں شائع ہوتے ہیں۔ اس کی عمومی فہرست یوں تھی، اولین صفحات پر الفاتحہ پھر کسی اہم شخصیت کے راہیٔ ملک عدم ہونے پر مضمون یا کوئی اہم واقعہ پھر ادارے کا مضمون جیسے قرآن کا فرمان پھر حضرت محبوبِ الٰہی اور خواجہ حسن نظامی اور حسن نظامی ثانی کی نگارشات، کچھ نعتیں، حلقۂ نظامیہ کا تعارف وغیرہ۔ "منادی" کے تحت کچھ خاص شمارے بھی شائع ہوئے جس میں پرانے صوفیانہ آثار و کتب کا ترجمہ و تلخیص کی گئی۔ مثلاً ۲۰۰۹ میں مرأۃ الاسرار اور ۲۰۱۰ میں نظام الدین اولیا کے چشم دید حالات پر مبنی "قوام العقائد" چھپی جس کا ترجمہ نثار احمد فاروقی نے کیا تھا۔ "منادی" میں شائع ہونے والی شخصیات کے نام یوں ہیں۔ خواجہ حسن نظامی، جناب حسن نظامی ثانی، ساغر نظامی، تہنیت بیگم، ماسٹر محمد احسان، عبد الرحمٰن چشتی، نصیرالدین محمود، حسن شمس الدین محمد، حسام الدین ملتانی، علاؤالدین نیلی، برہان الدین غریب، شیخ قطب الدین، شیخ فخر الدین زرّاوی وغیرہ۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے