مضطر لکھیم پوری کا تعارف
کنور بہادر کے فرزند بابو رام تخلص مضطر 8 اگست 1907ء کو لکھیم پور میں پیدا ہوئے، شعری تربیت مخمور جہاں آبادی سے پائی اور انہی کی رہنمائی میں شعر و سخن کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی، غزل و نظم کے علاوہ نعتیہ شاعری سے بھی شغف رہا اور نعتیں بھی کہیں، جن میں ان کی عقیدت و محبت کا اظہار نمایاں ہے۔