نغز بلگرامی کا تعارف
کرشن سہائے نغز بلگرامی کے بارے میں راجا رشید محمد نے گلدستۂ ابرِ سخن کے پہلے شمارے میں تفصیل سے ذکر کیا ہے، ان کے مطابق منشی کرشن سہائے نغز بلگرامی، سیاہ نویس، تحصیل نگہاسن، کھیری سے وابستہ تھے اور منشی گنپت رائے خوش کے فرزند تھے، گلدستۂ ابرِ سخن، امرتسر کے شمارۂ اول، اکتوبر 1889ء میں ان کی ایک طرحی نعت بھی شائع ہوئی تھی جو ان کی نعتیہ شاعری سے وابستگی اور شعری ذوق کی غمازی کرتی ہے۔