Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

نحیف دہلوی

1927 | دہلی, بھارت

میرٹھ کے شاعر تھے، 1946ء میں شعر گوئی کا آغاز کیا، موج زیبائی دہلوی کے شاگرد رہے اور ان کا مجموعۂ کلام ’’آوازِ دل‘‘ 1994ء میں شائع ہوا۔

میرٹھ کے شاعر تھے، 1946ء میں شعر گوئی کا آغاز کیا، موج زیبائی دہلوی کے شاگرد رہے اور ان کا مجموعۂ کلام ’’آوازِ دل‘‘ 1994ء میں شائع ہوا۔

نحیف دہلوی کا تعارف

تخلص : 'نحیف'

اصلی نام : جولئیس

پیدائش : 17 Sep 1927 | میرٹھ, اتر پردیش

جولئیس 17 ستمبر 1927ء کو میرٹھ کی تحصیل باغپت میں پیدا ہوئے، ان کے والد گاؤں اوسیکہ میں پادری کے فرائض انجام دیتے تھے، سات برس کی عمر میں انہوں نے جولئیس کو دہلی یونائیٹڈ کرسچن اسکول کے ہاسٹل میں داخل کرا دیا، جہاں 1935ء سے 1944ء تک تعلیم حاصل کی، والد نے ان کا نام جمشیداللہ بخش رکھا تھا جو اسکول کے ریکارڈ میں بھی اسی نام سے درج ہوا، اس نام کی وجہ سے انہوں نے 1947ء میں ملازمت چھوڑ دی اور اپنا نام خود ہی جولئیس رکھ لیا، 1946ء میں ان کا شعری ذوق پروان چڑھا اور انہوں نے نحیف تخلص پسند کیا، شعر و سخن میں موج زیبائی دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل کیا جو زیبا ناروی کے قابلِ قدر تلامذہ میں شمار ہوتے تھے، جولئیس کا مجموعۂ کلام آوازِ دل ماہنامہ شانِ ہند، دہلی نے 1994ء میں شائع کیا جس کا پیش لفظ منور لکھنوی نے تحریر کیا تھا۔

موضوعات

Recitation

بولیے